16 ستمبر 2011 - 19:30

بحرين کي حکومت نے انقلابيوں کي سرکوبي ميں شدت پيدا کردي ہے-

ابنا: المنار ٹي وي چينل کي رپورٹ کے مطابق بحريني اور سعودي فوجيوں نے جزيرہ سترہ کا محاصرہ کرليا ہے - رپورٹ کے مطابق بحريني اور سعودي فوجيوں نے ايک انقلابي نوجوان کي نماز جنازہ ميں شريک لوگوں پر حملہ کرکے انہيں منتشر کرنے کي کوشش کي - واضح رہے کہ يہ انقلابي نوجوان دو روز قبل سعودي اور بحريني فوجيوں کے حملے ميں شہيد ہوا تھا - اس کي نماز جنازہ ميں ايک لاکھ سے زيادہ افراد نے شرکت کي تھي -المنار کي رپورٹ کے مطابق جلوس جنازہ پر سعودي اور بحريني فوجيوں کے حملے ميں بہت بڑي تعداد ميں لوگ زخمي ہوئے ہيں جن ميں خواتين اور بچے بھي شامل ہيں -رپورٹوں کے مطابق بحرين کے بہت سے ديہي علاقوں اور شہروں ميں بحريني عوام کے خلاف سعودي اور بحريني فوجيوں کي کاروائيوں کا سلسلہ جاري ہے، جن ميں اب تک دسيوں افراد زخمي ہوچکے ہيں-واضح رہے کہ عرب ليگ کے وزرائے خارجہ کي جانب سے بحريني حکومت کي جانب سے ملک ميں امن قائم کرنے کي نام نہاد کوشش کي حمايت کئے جانے کے بعد بحرين ميں عوام کي سرکوبي ميں شدت آئي ہے-

...........

/169